Adv Usama Baig

Adv Usama Baig ہر طرح کے قانونی معاملات جاننے اور قانونی مسائل کے حل کے لیے ہمارے پیج کو لائیک اور فالو کریں۔
وٹس ایپ رابطہ نمبر: 03198091905

22/06/2026

2026 CLC 307
طویل عرصہ تک قائم رہنے والے ریوینیو ریکارڈ کو درست تسلیم کیا جائے گا اور تبدیلی کے لئے مضبوط شہادت کی ضرورت ہو گی۔
Advocate Usama Baig

15/06/2026
14/06/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhamad Rafay Khan, محمد عرفان, Wadeero Nawab Khan Mahar, Asif Sial, Raja Ehsan, Raja Waqas

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:✅ فائلر❌ نان فائلراگر کوئ...
14/06/2026

یکم جولائی 2026 سے "لیٹ فائلر" کی کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور صرف دو کیٹیگریاں باقی رہ جائیں گی:

✅ فائلر
❌ نان فائلر

اگر کوئی شخص مقررہ تاریخ (Due Date) گزرنے کے بعد فائلر بننا چاہے تو اسے گوشوارے کے ساتھ اضافی رقم ( ATL Surcharge) جمع کروانا ہوگی:

🔹 فردِ واحد (Individual) : 25,000 روپے
🔹 شراکتی کاروبار (AOP/Firm) : 50,000 روپے
🔹 کمپنی : 100,000 روپے

یعنی مقررہ تاریخ کے بعد فائلر بننے کی صورت میں مذکورہ رقم ادا کرنے کے بعد ہی فعال ٹیکس دہندہ (Filer) کا درجہ حاصل کیا جا سکے گا۔
Tax Consultant

الاعوان لا ایسوسی ایٹس! آمدہ انتخابات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  کے سلسلہ میں چیمبر میٹنگ کے بعد گروپ فوٹو
12/06/2026

الاعوان لا ایسوسی ایٹس!
آمدہ انتخابات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سلسلہ میں چیمبر میٹنگ کے بعد گروپ فوٹو

11/06/2026

خدا کے لئے کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے اپنی اولاد کو دیکھ لیا کرو بیشک جرم مجبوری میں بی کرنا پڑھ رہا ہو لیکن جتنا صبر اور برداشت کر سکتے ہو کیا کرو بیٹیاں بہت نازک ہوتی ہیں انکے دل کانچ کی طرح ہوتے ہیں بیٹیاں بہت معصوم ہوتی ہیں..

Happy Birthday, Respected Mentor! 🎉May Allah bless you with a long, healthy, prosperous, and joyful life filled with hap...
09/06/2026

Happy Birthday, Respected Mentor! 🎉

May Allah bless you with a long, healthy, prosperous, and joyful life filled with happiness. May He grant you success, peace, and countless blessings. Ameen.

Wishing you a wonderful year ahead. 🎂🌹

حکومتِ پنجاب اور بورڈ آف ریونیو نے صوبے بھر میں زمینوں کے نظام کو یکسرتبدیل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ 30 جون کے ب...
07/06/2026

حکومتِ پنجاب اور بورڈ آف ریونیو نے صوبے بھر میں زمینوں کے نظام کو یکسرتبدیل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ 30 جون کے بعد پٹوار خانوں سے روایتی اور ہاتھ سے لکھی جانے والی مینوئل فرد کا اجرا قانونی طور پر مکمل بند کر دیا جائے گا۔
حکومتی احکامات کے مطابق مینوئل فرد کی جگہ اب شہریوں کو زمین کی ملکیت کے ثبوت کے طور پر ایک جدید اور کمپیوٹرائزڈ "گرین سرٹیفکیٹ لیٹر" (Green Certificate Letter) جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد اراضی ریکارڈ میں پٹواریوں کی ملی بھگت سے ہونے والی جعل سازی، ریکارڈ میں ہیر پھیر اور زمین کے دیرینہ تنازعات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 30 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد دستی نظام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔ شہری اپنی اراضی کا ریکارڈ اور فرد حاصل کرنے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کے کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سینٹرز، ای خدمت مراکز یا پی ایل آر اے کی آن لائن موبائل ایپ اور پورٹل سے بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس نئے ڈیجیٹل نظام سے پٹوار خانوں کے چکر کاٹنے اور رشوت خوری کے کلچر سے عوام کو بڑی راحت ملے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدامسوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد بھیلانے پر قانونی ایکشن لیا جائ...
06/06/2026

محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام
سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد بھیلانے پر قانونی ایکشن لیا جائے گا
ایڈووکیٹ اُسامہ بیگ




Adv Usama Baig

🏠 پنجاب میں جائیداد کی رجسٹری کا نیا ڈیجیٹل طریقہ — آسان الفاظ میں سمجھیں!اب پنجاب میں جائیداد (پلاٹ، گھر، دکان وغیرہ) ک...
06/06/2026

🏠 پنجاب میں جائیداد کی رجسٹری کا نیا ڈیجیٹل طریقہ — آسان الفاظ میں سمجھیں!

اب پنجاب میں جائیداد (پلاٹ، گھر، دکان وغیرہ) کی رجسٹری کا پورا نظام ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کام تیز، شفاف اور آسان ہو جائے اور لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔



📌 رجسٹری کا نیا آسان طریقہ (Step by Step)

1️⃣ ای اسٹامپ (E-Stamp)

اب سب سے پہلے آن لائن ای اسٹامپ لیا جائے گا، یعنی چالان کمپیوٹر سے بنے گا۔

2️⃣ چالان کی تصدیق

یہ ای اسٹامپ سسٹم میں خود بخود چیک اور ویریفائی ہو جائے گا۔

3️⃣ رجسٹری کی تفصیلات

اس مرحلے میں:

* خریدار اور فروخت کنندہ کی معلومات
* جائیداد کی تفصیل
* قیمت
درج کی جائے گی اور سسٹم خودکار سرٹیفکیٹ تیار کرے گا۔

4️⃣ ایف بی آر سے لنک

نیا سسٹم خود بخود یہ معلومات ایف بی آر کو بھیج دے گا:

* CNIC نمبر
* ملکیت کا حصہ
* جائیداد کی قیمت

5️⃣ ٹیکس کا خودکار حساب

اب ایف بی آر خود یہ طے کرے گا:

* کتنا ٹیکس لگے گا
* فائلر ہے یا نان فائلر
* کتنی شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہے

6️⃣ چالان جنریشن

اب سسٹم خود دو چالان بنا دے گا:

* 236-C (فروخت کنندہ)
* 236-K (خریدار)

7️⃣ ادائیگی اور رجسٹری مکمل

یہ چالان آپ:

* بینک
* موبائل ایپس (JazzCash, EasyPaisa وغیرہ)
سے PSID کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
ادائیگی کے بعد رجسٹری آگے سب رجسٹرار کے پاس چلی جائے گی۔



❌ پہلے کیا ہوتا تھا؟

* الگ الگ پورٹلز پر کام کرنا پڑتا تھا
* چالان اور رجسٹری کا سسٹم الگ الگ تھا
* وقت بھی زیادہ لگتا تھا اور مشکلات بھی تھیں



✅ اب کیا بہتر ہو گیا؟

* سب کچھ ایک ہی ڈیجیٹل سسٹم میں
* خودکار ویریفیکیشن
* ایف بی آر سے براہ راست لنک
* تیز، شفاف اور آسان پروسیس



💡 اہم پیغام

اب جائیداد کی رجسٹری کے لیے:
✔️ ایجنٹ کی ضرورت کم ہو گئی ہے
✔️ دفاتر کے چکر ختم ہو رہے ہیں
✔️ نظام زیادہ شفاف ہو گیا ہے
✔️ سب کچھ آن لائن ہو رہا ہے



📢 یہ معلومات ضرور شیئر کریں تاکہ ہر خریدار اور بیچنے والا اس نئے نظام سے آگاہ ہو سکے۔

Address

Ghouri Block Near Old Registeri Record Room Kechari
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Usama Baig posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share