15/06/2026
*محترم کلائنٹس اور احباب*
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمارے دفتر کو انتظامی اور آپریشنل ضروریات کے پیشِ نظر ڈی ایچ اے، لاہور سے منتقل کرکے نئے پتے پر قائم کر دیا گیا ہے:
*170 مین فیروزپور روڈ، شاہ جمال موڑ، لیسکو آفس کے ساتھ، لاہور*
دفتر کی یہ منتقلی اس مقصد کے تحت کی گئی ہے کہ عدالتوں، سرکاری اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں تک بروقت رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سابقہ مقام سے سفری مسائل اور وقت کے ضیاع کے باعث کلائنٹس کے معاملات کی بروقت پیروی اور تکمیل میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ نئے دفتر کا محلِ وقوع ہمیں مختلف عدالتوں اور سرکاری دفاتر تک بہتر اور تیز رسائی فراہم کرے گا، جس سے قانونی، ٹیکس، کارپوریٹ اور دیگر پیشہ ورانہ خدمات مزید مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔
*گوگل میپ لوکیشن:*
https://maps.app.goo.gl/bwyuL45E6WBp6QSX7
ہم اپنے معزز کلائنٹس کے اعتماد پر شکر گزار ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے تمام معاملات پہلے سے زیادہ مؤثر، بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں نمٹائے جائیں گے۔
*آپ کے تعاون اور اعتماد کا شکریہ*-