Accounts, Finance, HR & Taxation Consultancy

Directions Website Contact the business

Accounts, Finance, HR & Taxation Consultancy We provide services ranging from basic accounting tasks to managing your entire Accounting, Finance & Taxation department.

A strong financial backbone is critical to the well-being of every business. To that end, we provide services ranging from basic accounting tasks(Bookkeeping) to managing your entire accounting, Finance and Taxation. We are offering the follwoing services:
Analysis and interpretation of financial information
Audit preparation
Cost effective solutions for your financial needs
Design and implementation of systems and procedures
Installation and updating of accounting software
Management consulting
Payroll database set-up and maintenance
Preparation of payroll, sales and property tax returns
Processing of financial statements
QuickBooks reporting
QuickBooks setup, training, and support
Special purpose reports
Staff training

10/09/2026

*ایک دکان۔ ایک صفحہ۔ ایک فیصد۔*

20 کروڑ روپے تک سالانہ سیل کرنے والے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایف بی آر کی خصوصی ٹیکس اسکیم — ٹیکس معاملات کو آسان، واضح اور قابلِ عمل بنانے کے لیے۔

✅ سالانہ سیل کا صرف 1% ٹیکس
✅ کم از کم ٹیکس صرف 25,000 روپے
✅ ایک صفحے کا سادہ گوشوارہ فارم
(گوشوارہ فارم علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب)
✅ ڈیجیٹل انوائسنگ اور POS لگانے کی ضرورت نہیں
✅ وِدہولڈنگ ایجنٹ بننے کی ذمہ داری ختم اور عمومی آڈٹ سے تحفظ
✅ گرین پلیٹ کے ذریعے باقاعدہ کاروباری شناخت اور ٹیکس حکام کی انسپیکشن سے تحفظ
✅ آن لائن رجسٹریشن اور فائلنگ کی سہولت

*اپنے کاروبار کو باقاعدہ ٹیکس نظام کا حصہ بنائیں اور ایف بی آر کی خصوصی ٹیکس اسکیم کے فوائد حاصل کریں۔*

*آسان ٹیکس۔ مضبوط کاروبار۔ بہتر شناخت۔*

04/09/2026

🛑 پانچ سو روپے کی بچت یا مستقبل کا کلاوہ؟

آج ایک کلائنٹ کی انکم ٹیکس ریٹرن کی ایکسل ورکنگ (Excel Working) مکمل کی تو اثاثہ جات کا اضافہ سالانہ آمدن سے کہیں زیادہ نکل رہا تھا۔

​بطور ذمہ دار پروفیشنل فوراً کلائنٹ کو کال کی اور معاملہ سمجھایا۔ جواب سن کر شدید حیرت ہوئی!

​معلوم ہوا کہ گزشتہ سال کسی "سستے ماہر" نے صرف 500 روپے لے کر، بغیر کسی ڈیٹا ملان کے، مسلسل 3 سالوں کی ریٹرنز منٹوں میں فائل کر دی تھیں۔

​یہ صرف ایک واقع نہیں، بلکہ ہزاروں ٹیکس دہندگان کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے!

​⚠️ سستا کام اور چھپا ہوا نقصان

​جو شخص 500 روپے میں ریٹرن فائل کرتا ہے، وہ کبھی Income Tax Ordinance, 2001 کی باریک بینی، روزانہ بدلتے SROs اور FBR کے سرکلرز کا مطالعہ نہیں کرتا۔

​مسئلہ فیس کی کمی کا نہیں ہے—اگر کوئی دن رات محنت کر کے اپنی خدمات مفت بھی دے، تو یہ اس کا ظرف ہے۔ اصل مسئلہ غیر ذمہ دارانہ اندازِ فکر کا ہے۔

​ایسے "شارٹ کٹ" 2 بڑا نقصان پہنچاتے ہیں:

​1️⃣ علم اور محنت کی تحقیر: مارکیٹ میں فیس کی ایسی دوڑ شروع ہو جاتی ہے جہاں علم کی جگہ محض بٹن دبانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

2️⃣ ٹیکس دہندہ کا مستقبل داؤ پر: ایک نااہل فائلنگ کلائنٹ کو FBR کے نوٹسز، انکوائری اور بھاری جرمانوں کے دہانے پر کھڑا کر دیتی ہے۔

​💡 ایک پیشہ ور اور سستے کنسلٹنٹ میں فرق

​❌ سستا فائلر: آپ سے صرف سرٹیفکیٹ مانگے گا، ڈیٹا کی پروا کیے بغیر ریٹرن سبمٹ کرے گا اور آپ کو خوش کر دے گا۔

​🔒 ذمہ دار کنسلٹنٹ: آپ سے تلخ سوالات کرے گا، بینک سٹیٹمنٹ مانگے گا، اور اثاثوں کا ملان کرے گا۔ وہ آپ کو تنگ نہیں کر رہا ہوتا، بلکہ آپ کے مستقبل کو قانونی کارروائی سے محفوظ بنا رہا ہوتا ہے۔

​✍️ ہماری التماس

​تمام ٹیکس دہندگان سے گزارش ہے: اپنے کنسلٹنٹ کو مکمل اور درست ریکارڈ فراہم کریں۔ جو وکیل یا کنسلٹنٹ آپ سے تفصیلات پوچھے، اس کی قدر کریں۔

​"ایک معیاری اور محفوظ ریٹرن صرف دستخط نہیں، بلکہ علم، وقت اور محنت مانگتی ہے۔"

​📌 آپ کی رائے: کیا آپ نے بھی کبھی سستی ٹیکس فائلنگ کے بعد FBR نوٹس کا سامنا کیا ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

​(اگر پوسٹ مفید لگے تو اپنے حلقے میں شیئر کر کے دوسروں کو ممکنہ نقصان سے بچائیں!)

Address

Shahdara
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Accounts, Finance, HR & Taxation Consultancy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Accounts, Finance, HR & Taxation Consultancy:

Shortcuts

Share

Category