BISP KPK

BISP KPK BISP kpk

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار۔
17/06/2026

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی ساؤتھ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس اور  ڈائنامک رجسٹری سین...
16/06/2026

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی ساؤتھ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس اور ڈائنامک رجسٹری سینٹر سِول لائن، گِزری کا دورہ
اس موقع پر چیئرپرسن نے بینیفشری خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے عملے کو ہدایات جاری کیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے ڈیجیٹل والٹ کے لیے مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا، مستحق خواتین کو اکاؤنٹ ایکٹیویشن اور نئے ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی تاکہ خواتین سہولت کے ساتھ اپنی مالی معاونت حاصل کر سکیں۔
چیئرپرسن کے ہمراہ ڈی جی سندھ سنا اللہ رند اور کنسلٹنٹ نوید خان بھی موجود تھے۔



Rubina Khalid

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائل...
16/06/2026

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی میں نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر اور ماڈل ای پی آئی سینٹر کا افتتاح*

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH)کراچی میں بینظیر نشونما پروگرام کے تحت قائم کیے گئے نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر اور ای پی آئی سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر بینظیر نشونما پروگرام کا ایک اہم جزو ہے اور یہ معتدل اور شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو خصوصی نگہداشت اور علاج فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پروگرام نے نشونما فیسیلیٹیشن سینٹرز کو نیوٹریشن ساٹیبلائزیشن سینٹرز سے منسلک کرنے کے لیے ایک مؤثر ریفرل میکانزم قائم کیا ہے تاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کی بروقت شناخت، ریفرل اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔*

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹر حکومت پاکستان، حکومت سندھ، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اور صوبائی صحت حکام کے بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے اور کمزور خاندانوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سرکاری ادارے، اقوام متحدہ کے ادارے اور صحت کے نظام مشترکہ وژن کے ساتھ مل کر کام کریں تو موثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
Rubina Khalid

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی سے متعلق شکایت کے اندراج کا طریقہ کار۔
16/06/2026

‏بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی سے متعلق شکایت کے اندراج کا طریقہ کار۔

15/06/2026
بی آئی ایس پی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار عظمت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب س...
15/06/2026

بی آئی ایس پی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار عظمت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق، جمہوریت اور خصوصاً خواتین کی بااختیاری کے لیے وقف کر دی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دراصل شہید محترمہ کے اسی ویژن اور فکری تسلسل کی عملی تعبیر ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ک...
15/06/2026

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز، ادارے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات، جمہوریت کے فروغ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لازوال جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔



Rubina Khalid

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کے لیے اہم اطلاع:✅ جن خواتین نے بینظیر سم حاصل کر لی ہےاپنے متعلقہ بینک کے قریبی ...
15/06/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کے لیے اہم اطلاع:

✅ جن خواتین نے بینظیر سم حاصل کر لی ہے
اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کروائیں اور اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروائیں تاکہ مالی معاونت بروقت اور آسانی سے وصول کی جا سکے۔
📱 جن خواتین نے ابھی تک بینظیر سم حاصل نہیں کی
اپنا زیرِ استعمال موبائل فون اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر قریبی BISP دفتر تشریف لے جائیں اور نئی سم حاصل کریں۔
🔔 ڈیجیٹل والٹ کی فعالی
سم حاصل کرنے کے 3 دن بعد اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے رابطہ کر کے اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروانا یقینی بنائیں۔
⏳ یاد رکھیں
بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ: 30 جون 2026 ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کیلئے اہم اعلان:بی آئی ایس پی کی خواتین بینفشریز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہ...
15/06/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کیلئے اہم اعلان:

بی آئی ایس پی کی خواتین بینفشریز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب مستحق خواتین 30 جون 2026 تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی موبائل سم بالکل مفت حاصل کر سکتی ہیں۔

Address

Peshawar
00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share