Indus Tax Associates

Indus Tax Associates Serving clients in Sindh & across Pakistan with expert, affordable tax solutions.

Indus Tax Associates is a trusted tax consultancy firm offering services including income tax filing, NTN & sales tax registration, FBR compliance & online consultancy.

06/07/2026

*2026 Tax Returns*

*Last date: 30 Sep 2026*

*اپنی انکم ٹیکس ریٹرن صرف فائل نہ کروائیں — پروفیشنل طریقے سے فائل کروائیں*

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروانا ہر شخص کے لیے ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری یہ ہے کہ ریٹرن صحیح، مکمل اور پروفیشنل طریقے سے فائل کی جائے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے افراد صرف کم فیس یا جلدی کام کے چکر میں اپنی ٹیکس ریٹرن غیر پیشہ ور کنسلٹنٹس سے فائل کروا لیتے ہیں۔ بعد میں جب ایف بی آر کے نوٹس، کمپلائنس مسائل اور آڈٹس شروع ہوتے ہیں تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ریٹرن میں بہت سی اہم چیزیں شامل ہی نہیں کی گئی تھیں۔ اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کنسلٹنٹ ایف بی آر کے نوٹس یا اعتراضات کلائنٹ کے ساتھ شیئر ہی نہیں کرتا۔

ایک غیر پیشہ ور ٹیکس کنسلٹنٹ عموماً یہ غلطیاں کرتا ہے:

✅ آپ کے بینک اسٹیٹمنٹس کو ویری فائی یا اپ ڈیٹ نہیں کرتا۔

✅ آپ کے نام پر رجسٹرڈ پلاٹ، گھر، فلیٹ، دکان یا دیگر غیر منقولہ جائیدادیں ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہیں کرتا۔

✅ آپ کے تمام قیمتی اثاثوں valuable assets کی مکمل تفصیلات نہیں لیتا۔

✅ آپ کی رجسٹرڈ کار، موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیاں ڈیکلئیر نہیں کرتا۔

✅ آپ کے سونا، جیولری یا قیمتی دھاتوں کو یا تو بالکل ڈیکلئیر نہیں کرتا یا زیرو ویلیو پر ظاہر کر دیتا ہے۔

✅ اگر کوئی اثاثہ آپ کے استعمال میں ہے لیکن کسی اور کے نام رجسٹرڈ ہے، تو اس کا کیش / انویسٹمنٹ ایفیکٹ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ایڈجسٹ نہیں کرتا۔

✅ اگر آپ کا بزنس ہے تو اس میں کی گئی آپ کی سرمایہ کاری کو نہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کرتا ہے اور نہ ہی بیلنس شیٹ میں ریفلیکٹ کرتا ہے۔

✅ آپ سے ودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس، ٹیکس سرٹیفکیٹس یا دیگر سپورٹنگ ڈاکیومنٹس نہیں مانگتا۔

✅ آپ کی اوپننگ اور کلوزنگ ویلتھ کا مناسب ری کنسیلی ایشن نہیں کرتا۔

✅ آمدن، اخراجات اور اثاثوں کا منطقی فلو برقرار نہیں رکھتا جس کی وجہ سے ایف بی آر سسٹم میں میچنگ کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔

نتیجہ کیا ہوتا ہے؟

❌ ایف بی آر کے نوٹس

❌ کمپلائنس مسائل

❌ آڈٹ سلیکشن کا خطرہ

❌ ویلتھ میچنگ کا مسئلہ

❌ غیر ضروری جرمانے اور قانونی پیچیدگیاں

اور آہستہ آہستہ آپ ایف بی آر کے سسٹم میں ہائی رسک، ریڈ زون یا ہٹ لسٹ ٹیکس دہندگان میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس سال اپنی ٹیکس ریٹرن پروفیشنلز سے فائل کروائیں

ہم ہر کلائنٹ کی ریٹرن کو تفصیل کے ساتھ ریویو کرتے ہیں، تمام سپورٹنگ ڈاکیومنٹس ویری فائی کرتے ہیں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو ایف بی آر کے ریکارڈز کے مطابق پروفیشنل انداز میں تیار کرتے ہیں، تاکہ آپ مستقبل کے کمپلائنس مسائل سے بچ سکیں۔

✔ پروفیشنل ریویو

✔ درست ویلتھ اسٹیٹمنٹ

✔ مناسب اثاثہ جات کی ڈیکلریشن

✔ بزنس اور انویسٹمنٹ ری کنسیلی ایشن

✔ بینک اور ودہولڈنگ ٹیکس ویری فکیشن

✔ مکمل ایف بی آر کمپلائنس

اپنی تسلی کے لیے کسی بھی وقت ہم سے رابطہ کریں۔

ریٹرن فائل کروانے سے پہلے ہم آپ کے تمام سوالات کے جواب دیں گے اور پورا عمل واضح طریقے سے سمجھائیں گے۔

اہم نوٹس

1 جولائی 2026 سے انکم ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔

آج ہی اپنی ٹیکس ریٹرن پروفیشنل طریقے سے فائل کروائیں، مناسب فیس ادا کریں اور ایف بی آر کمپلائنس کے ساتھ اپنا ریکارڈ مضبوط بنائیں۔

*Indus Tax Associates*
*03082855309*
*03355050250*

کیا آپ نان فائلر ہیں؟ ایف بی آر (FBR) کی کڑی نظر آپ کے اثاثوں پر ہے!​اگر آپ ابھی تک ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں یا ٹیک...
06/07/2026

کیا آپ نان فائلر ہیں؟ ایف بی آر (FBR) کی کڑی نظر آپ کے اثاثوں پر ہے!

​اگر آپ ابھی تک ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں یا ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے، تو آپ اپنی بڑی سرمایہ کاری (جیسے پراپرٹی یا گاڑی) اور بینک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں میں پھنس سکتے ہیں۔ ایف بی آر کے سیکشن 111 کے تحت، اگر آپ اپنے اثاثوں کے ذرائع آمدنی ثابت نہ کر سکے، تو آپ کو بھاری جرمانے اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

​نان فائلرز کے لیے خطرات:

​اثاثوں کی وضاحت کا مسئلہ: اگر آپ کا ظاہر کردہ ریکارڈ صفر ہے لیکن آپ کے نام پر پراپرٹی یا سرمایہ کاری ہے، تو ایف بی آر اسے "غیر واضح دولت" مان کر ٹیکس لگا سکتا ہے۔

​مالیاتی نگرانی: بینک ڈیپازٹس، گاڑیوں کی رجسٹریشن، اور پراپرٹی کے ریکارڈز اب ایف بی آر کے سسٹم سے لنکڈ ہیں۔

​ثبوت کی ذمہ داری: قانون کے مطابق، اپنے ذرائع آمدنی کو ثابت کرنے کی مکمل ذمہ داری آپ پر ہے۔

​Indus Tax Associates
آپ کو کیسے مدد دے سکتا ہے؟

​رجسٹریشن: ایف بی آر میں درست طریقے سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کروانا۔

​ٹیکس فائلنگ: باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کر کے خود کو قانونی دائرے میں لانا۔

​اثاثوں کی ترتیب: اپنے اثاثوں اور سرمایہ کاری کو دستاویزی شکل دے کر مستقل تحفظ فراہم کرنا۔

​آج ہی رجسٹر ہوں اور قانونی تحفظ حاصل کریں!

​📞 مشورے اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:

​Indus Tax Associates

0308-2855309 | 0335-5050250

Email:
[email protected]

اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ سے چیک کے ذریعے 10 لاکھ یا 20 لاکھ روپے نقد نکالتے ہیں، تو موجودہ قواعد کے مطابق:فائلر (ATL میں ...
03/07/2026

اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ سے چیک کے ذریعے 10 لاکھ یا 20 لاکھ روپے نقد نکالتے ہیں، تو موجودہ قواعد کے مطابق:
فائلر (ATL میں شامل):
10 لاکھ روپے: ٹیکس 0 روپے
20 لاکھ روپے: ٹیکس 0 روپے
نان فائلر (ATL میں شامل نہیں):
شرح: 0.8% (اگر ایک دن میں 50,000 روپے سے زیادہ نقد رقم نکالی جائے)
10 لاکھ روپے: 8,000 روپے ٹیکس
20 لاکھ روپے: 16,000 روپے ٹیکس
یہ ودہولڈنگ ٹیکس صرف نان فائلرز پر لاگو ہوتا ہے، جبکہ فائلرز سے اس مد میں ٹیکس نہیں کاٹا جاتا۔

Income Tax rates for Agriculturists of Sindh from January 2026 to July 2026
03/07/2026

Income Tax rates for Agriculturists of Sindh from January 2026 to July 2026

Income Tax rates for Business Individuals and AOPs for financial year 2026-2027 as per Finance Act 2026
03/07/2026

Income Tax rates for Business Individuals and AOPs for financial year 2026-2027 as per Finance Act 2026

Income Tax rates for Salaried Individuals for financial year 2026-2027 as per Finance Act 2026
03/07/2026

Income Tax rates for Salaried Individuals for financial year 2026-2027 as per Finance Act 2026

تمام زمینداران و کاشتکار حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ سندھ، سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کی جانب سے زرعی آمدنی ٹیکس (Ag...
03/07/2026

تمام زمینداران و کاشتکار حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ سندھ، سندھ ریونیو بورڈ (SRB) کی جانب سے زرعی آمدنی ٹیکس (Agricultural Income Tax) برائے ٹیکس سال 2025 کی ادائیگی اور ڈیکلریشن جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایسے افراد جنہوں نے ایف بی آر میں زرعی آمدنی ظاہر کی ہے مگر سندھ ریونیو بورڈ میں AIT ریٹرن جمع نہیں کروایا یا ٹیکس ادا نہیں کیا، وہ فوری طور پر اپنی قانونی ذمہ داری پوری کریں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

For further details contact:

Indus Tax Associates

📱03082855309
📱03355050250

سرچارج پر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا چیئرمین ایف بی آر کو خط۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو ا...
02/07/2026

سرچارج پر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا چیئرمین ایف بی آر کو خط۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ٹیکس سال 2025 کے لیے 25,000 روپے کا سرچارج نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، یہ ترمیم Retrospective (ماضی سے مؤثر) نہیں بلکہ Prospective (آئندہ کے لیے مؤثر) نوعیت کی ہے، لہٰذا اس کا اطلاق ٹیکس سال 2026 اور اس کے بعد کے معاملات پر ہونا چاہیے، نہ کہ ٹیکس سال 2025 پر۔ اس لیے اگر کوئی شخص ٹیکس سال 2026 کی انکم ٹیکس ریٹرن مقررہ وقت کے بعد جمع کراتا ہے تو اس پر یہ سرچارج لاگو ہو سکتا ہے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر سے درخواست کی ہے کہ PRAL کو ہدایت دی جائے کہ آئی رس (IRIS) سسٹم میں ضروری تصحیح کی جائے تاکہ قانون کے مطابق سرچارج کا نفاذ ہو۔

مزید یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر سسٹم میں تبدیلی ممکن نہیں تو کم از کم 25,000 روپے کے سرچارج پر اس وقت تک عمل درآمد روک دیا جائے جب تک IRIS پورٹل پر ٹیکس سال 2026 کی ریٹرن دستیاب نہیں ہو جاتی۔

یہ معاملہ اس وقت ٹیکس ماہرین میں زیرِ بحث ہے، تاہم اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ وضاحت یا فیصلہ جاری نہیں کیا گیا.

01/07/2026

Address

Hyderabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Indus Tax Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share